• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب،اوور سیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنےکیلئےاداروں کو ہدایت

اسلا م آباد( طاہر خلیل )اوور سیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی ۔ وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے کہا ہے کہ ائر پورٹس پر ون ونڈو ڈیسکوں پر حا ضری کامسئلہ بہت اہم ہے، تمام ادارے اپناداخلی نظام بہتر کر تے ہو ئے حا ضری کو یقینی بنا ئیں، بین الا قوامی ائر پو رٹس پر ون ونڈو ڈیسکوں کی کا رکر دگی میں مز ید بہتر ی لا نے کے لئے نئے ایس او پیز بنا ئے جا ئیں اور تمام ائرپورٹس کے ذمہ داران کے اجلا س منعقد کئے جا ئیں۔ وفاقی محتسب گز شتہ روز بین الاقوامی ہوا ئی اڈوں پر بیرون ملک پا کستا نیوں کی سہو لت کے لئے بنا ئے گئے ون ونڈو ڈیسکوں کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لینے کے لئے ایک اجلا س کی صدارت کر رہے تھے، اجلا س میں وفاقی محتسب کے سیکرٹری ڈاکٹر جمال نا صر ، سینئر ایڈ وائزر اعجاز احمد قر یشی، سینئر ایڈوائزر حا فظ احسان احمد کھو کھراور بیرون ملک پا کستا نیوں کے شکا یات کمشنر ڈاکٹر انعام الحق جا وید کے علا وہ نا درا، سول ایو ی ایشن، امیگر یشن اینڈ پا سپورٹ، امیگر یشن بیورو، ایف آئی اے، ائر پورٹ سیکو رٹی فورس، انٹی نارکوٹیکس، وزارت خا رجہ اور کا مر س سمیت متعدد اداروں کے افسران نے شر کت کی اور اپنے اداروں کی کا رکر دگی کی رپو رٹیں پیش کیں۔سید طا ہر شہباز نےکہا ون ونڈو ڈیسکوں پر کام کر نے والے سرکاری ملا زمین کو سیکو رٹی کا رڈز، بیٹھنے کی سہو لت، پینے کے پا نی سمیت تمام بنیا دی سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر حا فظ احسان احمد کھو کھر نےکہا بارہ سر کا ری اداروں کے افسران چو بیس گھنٹے ان ڈیسکوں پر مو جود رہتے ہیں اور مسا فروں کی شکا یات کا مو قع پر ہی ازالہ کیا جا تا ہے۔
تازہ ترین