پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پشاور کےکارکنان نے انجنیئر فہیم احمد کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان کی جانب مختلف ترقیاتی سکیموں پر سٹے آرڈر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی.جس نے پشاور پریس کلب سے پشاور ہائیکورٹ تک واک کی . ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجنیئر فہیم احمد نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہے, اسکے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ میں پہلی بار حقیقی معنوں میں کام کر رہی ھے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان اب تک تین سکیموں پر سٹے آرڈر لے چکا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشاور کی بھلائی نہیں چاہتی اس لئے بار بار سٹے آرڈر پے سٹے آرڈر لے کر آرہی ہے