امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی۔
کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں متعدد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں،خشک موسم اور تیز ہواوں کی وجہ سے فائر فائٹرزکو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شمالی حصے میں لگی آگ ایک لاکھ ایکڑ کی اراضی جلا کرراکھ کرچکی ہیں۔
ارجنٹینا کے وسطی حصے میں جنگلات کی آگ 39 ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ہے جبکہ بولیویا کے شمالی اور وسطی حصے میں لگی 20 سے زائد آگ کو بجھانے کی کوشش کی جاری ہیں۔