• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کیا عورت ایامِ حیض میں قرآن کا ترجمہ پڑھ سکتی ہے؟

جواب :۔ایامِ حیض میں قرآنِ پاک کا ترجمہ پڑھتے وقت قرآنِ پاک پر براہ راست ہاتھ نہ لگے، بلکہ اگر ہاتھ لگانے کی نوبت آئے تو کسی کپڑے وغیرہ سے چھونا چاہیے۔

البتہ اگر ترجمہ کسی ایسی کتاب سے پڑھا جائے جس میں قرآن پاک کی آیات کے ترجمہ کے ساتھ ساتھ آیات کی تفسیر بھی ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ ایسی تفسیر جس میں تفسیر کی مقدار قرآنی آیات سے زیادہ ہو اس کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہے، بشرطیکہ جس جگہ قرآنی آیات لکھی ہوئی ہوں اس پر ہاتھ نہ لگے، البتہ بلا عذر اس طرح کی تفسیر کو بھی چھونا پسندیدہ اور بہتر نہیں اور ایسی تفسیر جس میں تفسیر کی مقدار قرآنی آیات کے برابر یا اس سے کم ہو، اسے بغیر وضو کے چھونا مکروہ ہے۔

تازہ ترین