• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی جانب سے انخلا معاہدے کی خلاف ورزی، یورپی کمیشن نے نوٹس بھجوادیا

یورپین کمیشن نے برطانیہ کی جانب سے (ودڈرال ایگریمنٹ) انخلاء کے معاہدے کی خلاف ورزی پر برطانیہ کو نوٹس بھیج دیا۔ جواب کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ 

اس نوٹس میں برطانوی حکومت کو معاہدہ میں تحریر آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا گیا ہے کہ 'معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے یورپین یونین اور برطانیہ کو تمام مناسب اقدامات اٹھانا ہونگے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں رکاوٹ بننے والے اقدامات سے بھی باز رہنا ہوگا جو ان مقاصد کے حصول کو خطرے میں ڈال دیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 ستمبر 2020 کو، برطانیہ کی حکومت نے ایک بل 'یونائیٹڈ کنگڈم انٹرنل مارکیٹ بل' پیش کیا، جو اگر منظور کیا جاتا ہے تو، آئرلینڈ / شمالی آئرلینڈ سے متعلق پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرے گا، کیونکہ اس سے برطانیہ کے حکام کو اس کے قانونی اثر کو نظرانداز کرنے کی اجازت ہوگی۔

انخلا کے معاہدے کے تحت پروٹوکول کی بنیادی دفعات، برطانیہ کی حکومت کے نمائندوں نے اس خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد یہ تھا کہ اسے پروٹوکول سے عائد ذمہ داریوں سے مستقل طور پر جانے دیا جائے۔ برطانیہ کی حکومت یوروپی یونین کی درخواستوں کے باوجود بل کے متنازع حصے واپس لینے میں ناکام رہی ہے۔

تازہ ترین