• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کراچی

کراچی میں جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں سینئر صحافی خالد محمود، محمد ارشد اعوان، لبنیٰ پروین، شکیل یامین کانگا، رانا یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

احتجاج میں صدر سندھ ویمنز ویلفیئر ایسوسی ایشن افشاں حسین نے اراکین سمیت شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ویمنز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں جنگ آفس کے باہر ہوئے احتجاج میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، سینئر صحافی رانا غلام قادر، آصف علی بھٹی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن آزاد صحافت کے علمبردار ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی کے رہنما عبداللّٰہ ملک، سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، فاروق اعوان، محمد زاہد، عزیز شیخ، افضل عباس اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

پشاور

پشاور میں جنگ جیو دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سینئر صحافی اور میڈیا ورکرز شریک ہوئے۔

ملتان

ملتان میں جنگ جیو دفتر کے باہر احتجاج میں نائب صدر ڈسٹرکٹ بار بشیر احمد انصاری، سابق ممبر پنجاب بار کونسل حافظ نوید اختر اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاج کیا، جس میں سابق میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم اور ن لیگی کارکنان بھی شریک ہوئے۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں بھی سول سوسائٹی نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے احتجاج کیا۔

تازہ ترین