ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے ملتان اسٹیڈیم میں قومی ٹی 20 میچوں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شائقین اور کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے۔ اس موقع پر ایس پی صدر ملتان راؤ نعیم شاہد نے آر پی او کوسیکیورٹی پلان بارے بریفنگ دی۔