چیئرمین فیصل جاوید خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں پیمرا کی جانب سے نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق بحث کی گئی، اجلاس کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پیمرا کو بلاکر پوچھا جائے کہ نواز شریف کی تقریر دکھانے پر کیوں پابندی لگائی گئی۔
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا کہ پیمرا کو کمیٹی میں بلا کر متن کے تناظر میں بات ہوگی کہ پابندی کیوں لگائی گئی۔
چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید کے ٹوکنے پر سینیٹر عطا الرحمان نے احتجاج شروع کردیا، سینیٹر عطا الرحمان کے واک آؤٹ کے اعلان پر اپوزیشن اراکین بھی نشستوں سے اٹھ گئے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر عطا الرحمان واک آؤٹ کریں گے تو میں بھی ان کے ساتھ واک آؤٹ کروں گا۔