• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کا پالتو کتے کی موت پر اظہار افسوس

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی ایک خاتون نے اپنے کتے کی موت کا اعلان ایک نئے انداز میں کیا اور ایک آنسوؤں سے لبریز نوٹ انٹرنیٹ پر چھوڑا، جس میں انھوں نے بتایا کہ انکا پالتو کتا چارلی اب اس دنیا میں نہیں رہا ہے۔

کتے کی موت کی یہ خبر ایک موونگ اوبیچوری تحریر پر مبنی ہے۔ جس میں خاتون سیلی ہیمٹ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ اور تعزیتی خبر کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ بہترین تھا۔

اس میں چارلی کی ایک خوبصورت تصویر بھی شامل ہے اور خاتون نے لکھا ہے کہ چارلی جیمز گریگوری ہیمٹ نے 13ستمبر کو اپنی ماں کے بازوؤں میں رینبو برج پار کیا تھا۔ 

انھوں نے مزید لکھا کہ چارلی کو چلنے پھرنے، تیراکی، مسکرانے اور سونے کا شوق تھا، اسے سمندر پر جاکر سیر کرنے اور کار پر گھومنا بھی پسند تھا، جبکہ اسے اپنے دادا دادی کے گھر جانا بھی پسند تھا جہاں اسے کچھ نہ کچھ کھانے کو بھی ملتا اور وہاں وہ گلہریوں کا پیچھا کرتا۔ 

خاتون نے لکھا کہ ہم جب بھی پی نٹ بٹر استعمال کرینگے تو ہمیں چارلی کی یاد آئے گی، اور ہم جب بھی فرش پر جرابیں دیکھیں گے تو ہم چارلی کو مس کرینگے۔

تازہ ترین