• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آزاد کشمیر میں صنعتوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے، سراج الحق

باغ(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے  کہا  ہے کہ تجارت انبیاء کرام کا پیشہ ہے رزق حلال عین عبادت ہے جائز منافع کما کر ملک و معاشرے کے اچھے شہری بننے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ  کے دوران ایک بیکری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  تقریب میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ، سردار اعجاز افضل ، انجمن تاجران آزاد کشمیر کے چیئرمین  افتخار زمان سمیت دیگر قائدین  بھی موجود تھے ۔   سراج الحق   نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صنعت کے فروغ کے لیے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہیے ، آزاد کشمیر میں انڈسٹریز کے  نہ ہونے  کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روز گار ہے    ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما   مشتاق منہاس ، سابق مشیر حکومت   مبشر اعجاز ، امیر ضلع باغ نثار احمد شائق ، خان تنویر خان سمیت انجمن تاجران ، شہریان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔
تازہ ترین