• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے جھگڑا ، نہال ہاشمی اور دونوں بیٹے گرفتار، مقدمہ درج

پولیس سے جھگڑا ، نہال ہاشمی اور دونوں بیٹے گرفتار، مقدمہ درج 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعودآباد تھانے کی حدودملیر کالابورڈ میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما نہال ہاشمی کے بیٹوں کاپولیس سےجھگڑ ا،مبینہ طور پرپولیس اہلکاروں پر تشدد، پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔ اعلیٰ پولیس افسران کے حکم پر نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں نصیر اور ابراہیم ہاشمی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کا ر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد ان کا جھگڑا ہو رہا تھا،تو نہال ہاشمی کے بیٹوں نصیر ہاشمی اور ابراہیم ہاشمی جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کر رہے تھے تو اسی دوران متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور رش لگانے کی وجہ پوچھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وہاں موجود نہال ہاشمی کے بیٹوں نے مبینہ طور پرپولیس سے بدتمیزی شروع کردی ، جبکہ تھانے میں گھس کر پولیس پر مبینہ تشدد بھی کیا جبکہ نہال ہاشمی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہم کار اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان صلح کرارہے تھے ، کہ اہلکاروں نےوالدہ اور بہن سے بد تمیزی کی اورگھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں کو اپنے قریب آنے سے روکا اتو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا۔ 

پولیس کے مطابق ا یس ایس پی کو رنگی کے مطابق جب اہلکاروں کو معاملہ جاننے کے لئے بھیجا تو نصیر ہاشمی نے گالیاں اور دھمکیاں دیں ، نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں کو لاک اپ کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری انفارمیشن اسد عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےمقدمہ درج  کرکے نہال ہاشمی اوربیٹوں کولاک اپ کردیا ہے ، جبکہ پولیس (ن) لیگ کےعلاقائی عہدیداروں کی بھی کودھمکیاں دے رہی ہے ۔

تازہ ترین