• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف فیملی مبینہ منی لانڈرنگ، چپڑاسی، مزدور، پاپڑ والے کے بعد کباڑی بھی سامنے آگیا

لاہور(نمائندہ جنگ) شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں چپڑاسی، مزدور، پاپڑ والے کے بعد ایک کباڑی بھی سامنے آگیا۔

نیب ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کی طرف سے بھاری رقم سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے ذریعے سلمان شہباز کو ایک کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔

اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے 2012 میں تین ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقم منتقل ہوئی. نیب ذرائع کے مطابق اظہر حسین نے دوران تفتیش رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کیا.

اظہر حسین نے بتایا کہ اس کی گوجرانوالہ میں کباڑی کی دوکان ہے. اظہر حسین کا دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کر کے ریفرنس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اظہر حسین منی لانڈرنگ ریفرنس میں بطور گواہ پیش ہوگا۔

تازہ ترین