• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے منتخب طلباء میں یونیفارمز کی تقسیم

پشاور (نیوز ڈیسک)رہبر ایجوکیشن فائو نڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز اوقاف ہال چارسدہ روڈ پشاور میں تقریب ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کے ہر ضلع سے منتخب طلباء میںسٹیشنری، یونیفارم اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔ ان طلباء کا انتخاب بذریعہ انٹری ٹیسٹ کیا گیا جن کی آٹھویں سے بارہویں جماعت تک مفت کفالت کا ذمہ رہبر ایجوکیشن فائونڈیشن اٹھائے گی۔ تقریب میںسابق اکائونٹنٹ جنرل محمد فہم صدیقی، اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرزند علی جان، پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرائزیشن عطا الرحمٰن، پروفیسر سید محمد عباس، سابق وزیر حافظ حشمت خان، پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاورپروفیسر نصراﷲ خان، سیکرٹریز ، پروفیسر زاور ڈاکٹرز کے علاوہ معززین موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے گائے ۔
تازہ ترین