پنجاب کے ضلع جہلم کے ڈومیلی جنگل میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار کرنے پر ایک شکاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ذبح شدہ ہرن 34 ہزار 400 روپے میں نیلام کر دیا گیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق ڈومیلی کے جنگل میں پابندی کے باوجود ایک شکاری نے اڑیال نسل کے نایاب ہرن کا شکار کیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کی جانب سے ہرن کے شکار پر شکاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شکاری کے قبضے سے ذبح شدہ ہرن برآمد کر لیا گیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق ذبح شدہ ہرن کو نیلامی کے ذریعے 34 ہزار 400 روپے میں فروخت کر دیا گیا۔