• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ11 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میڈیکل کمیشن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان میڈیکل کمیشن کے پہلے اجلاس میں ملک بھر کےمیڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیےایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ 11 اکتوبر کااعلان کیاگیا۔ اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کا پہلا کونسل اجلاس ہوا جس میں ایڈمیشن پالیسی اور فیس اسٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ کرغزستان کے میڈیکل کالجزبلیک لسٹ کردئے گئے،اعلامیہ کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کیلئے تجویز کردہ فیس اسٹرکچر پی ایم سی کو جمع کرایاجائےگا جبکہ نمز کو ایف ایس سی سلیبس کے تحت امتحان کرانے کا اختیار دے دیاگیا۔ لائسنس کے لیے تمام تر درخواستیں آن لائن پورٹل پر جمع کرائی جاسکیں گی اور تاخیرکا شکارتمام لائسنسز کا عمل فوری شروع کیاجائےگاجبکہ لائسنس کے حوالے سے سارا عمل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔ فارن کالجز میں داخلے کے خواہش مندکالجز کی ویریفیکشن ہونے تک ذمہ دار خودہونگے۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ کرغزستان کے تمام میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ایسے کالجز سے ڈگری لینے والے لائسنس کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اسکے علاوہ 2 ماہ کے لیے ڈاکٹر شائستہ ذیشان کو کنٹریکٹ بنیادپر کونسل سیکرٹری مقررکردیا گیا اور مستقل تعیناتی تک رضا شاہ کو کنٹریکٹ بنیاد پر ڈائریکٹر آئی ٹی تعینات کر دیاگیاہے۔ کونسل کی جانب سے ہیومین ریسورس، فنانس، امتحانی اور قانونی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ممبران کی تقرری کے لیے ہیومن ریسورس کمیٹی کی جانب سے 45 دنوں میں تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین