اسلام آباد(طا ہر خلیل) سابق چیئر مین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے مطا لبہ کیاہے کہ میڈیا پر پابندیاں ختم کی جا ئیں اور حکومت آئین کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرے،آزادی اظہار کی آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، پیمرا کا سیا سی تقا ریرپر پابندی کا حکم خلاف آئین ، میڈیاپر پابندیاں لگا کر حقا ئق و سچائی کو چھپایا اور دبا یا نہیں جا سکتا ،جنگ سے بات چیت میں رضا ربا نی نے کہاکہ وفاقی حکومت اظہار رائے پر پابندیوں سے مسلسل آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کر رہی ہے ،آرٹیکل19 اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بناتا ہے، پیمرا کی طرف سے سیا سی تقا ریرپر پابندی کا حکم سرا سر خلاف آئین ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ پیمرانے دوہرے معیار اپنا رکھے ہیں،پیمرا نے پرو یز مشرف کی تقر یروں پر کوئی پابندی نہیں لگا ئی جو مفر درہیں، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مو ٹروے زیاتی کیس سے متعلق خبروں کی اشاعت پر پابندی عائد کی ہے۔