ملتان (نمائندگان جنگ) مختلف شہروں میں 4 بچوں اور خاتون سے زیادتی کے واقعات، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔بستی ملوک، نیو ملتان میں ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں اہل محلہ نے سلیمان نامی ہمسائے کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ گلگشت پولیس نے 7 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم طیب عوام کے ہتھے چڑھ گیا، دھلائی کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔ رحیم یار خان کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی ارشاد احمد نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اسکی پانچ سالہ کمسن بیٹی مریم کو عمر نامی ہمسائے نے زیادتی کیلئے یرغمال بنالیا۔ پولیس نے باپ کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔