پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی یکجہتی ریلی کسی جماعت کے خلاف نہیں،شہر میں نفرت اور لسانیت کے خلاف ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف نہیں، یہ جو نئے صوبے کی بات کرتے ہیں ہم اس کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جزائرکی یہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے، جزائرکے حوالے سے جوآرڈیننس سامنے آیا ہے وہ غیر قانونی ہے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کی نفرت اور لسانیت کے ایجنڈے کے خلاف نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی ایک نئی ایم کیو ایم کے طور پر سامنے آئی ہے۔