• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MQM کی سیاست کورونا سے زیادہ خطرناک ہے: سعید غنی


سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ جتنا کورونا وائرس خطرناک ہے، اس سے زیادہ ایم کیو ایم کی سیاست خطرناک ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف سہی مگر بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس ریلی کا ہم پہلے ہی اہتمام کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے، ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ ریلی میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں اپیل کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اس کیس میں سزا نہیں دی گئی۔


سندھ کے وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی کے جائز مطالبات پر ان سے بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی ایم کیو ایم کی طرح لسانیت اور تقسیم کی بات نہیں کرتی۔

تازہ ترین