پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ رحمن بابا پولیس نے نو سال قبل گڑھی قمردین سے لاپتہ ہونے والے خاصہ دار فورس کے اہلکار کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ۔مروت خان ولد ماصل خان سکنہ پھندو غریب آباد نے اسلام آبادمیں لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن میں دئیے گئے درخواست میں بتایا کہ اسکا بھائی خان سید خاصہ دارفورس میں ملازم تھا جو 10مارچ 2011کو پشاور صدرمیں تنخواہ لیکر گھر جارہاتھا راستے میں وہ سودا سلف کے لئے گڑھی قمردین میں رکھا اوراس دوران لاپتہ ہو گیا اس کے بعد اس کا فون بند آرہاتھا تھانہ رحمان بابا پولیس نے کمیشن کی ہدایت پر خان سیدکے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔