• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان قونصلیٹ پشاور میں’’افغانستان گریپ فیسٹیول ‘‘ کا انعقاد

پشاور ( نیوزڈیسک )افغان قونصلیٹ پشاور میں افغانستان گریپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی کی دعوت پر مہمند چیمبر کے صدر ارباب فاروق جان کی قیادت میں وفد نے فیسٹیول میں شرکت کی افغانستان گریپ فیسٹیول کے موقع پر مہمند چیمبر کے صدر ارباب محمد فاروق جان نے اپنے خطاب میںکہا کہ پاکستان کےبہت سے تاجر مختلف ممالک سے کوئلہ درآمد کرتے ہیں حالیہ دنوں میں افغانستان حکومت نے اس پر بے انتہا ٹیکس لگائے ہیں جس کہ وجہ سے تاجر برادری کو کوئلہ منگوانے میں بہت سے مشکلات کا سامنا ہےاور کوئلہ کافی مہنگا ہوگیا ہے ارباب فاروق جان نے قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی افغانستان حکومت کے ساتھ اس مسئلے پر بات کریں اور کوئلے پر عائد مزید ٹیکس ختم کردیں کہ اس حکومتی اقدام سے دونوں ملکوں کے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے ، افغانستان سے کوئلے کی در آمد کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔اس سے در آمد کنندگان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اربا ب فاروق جان نے کہا کہ سرمایہ کار اور تاجروں کو فرینڈلی ماحول دیاجائے تو اس سے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ دو نوں ممالک کے ٹریڈرزسے مذاکرات کر کے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ مراعات لی جائیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے چنانچہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دو نوں حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو اس طریقے سے سامنے لائے کہ اس سے بزنس کمیونٹی کو کام کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔ اس سے نہ صرف مزدور طبقہ خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا بلکہ اس سے دو نوں حکومتوںکے ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔آخر میںمہمند چیمبر صدر ارباب فاروق جان نے افغانستان کے سفیر اورقونصل جنرل کو مہمند چیمبرا کا دورہ کرنے ی دعوت دی ،جس کو قونصل جنرل نے قبول کرلیا
تازہ ترین