لاہور(اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں آج پیر کومسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے اہل خانہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوگی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن ریفرنس پر سماعت کرینگے۔عدالت نے ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔