• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آ ج ہوگی

لاہور(اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت میں آج سوموار کو آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف، سابق سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب برائے عملدرآمد فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری کیس کی سماعت کرینگے۔نیب نے میاں شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ ہائو سنگ اسکیم اسکینڈل ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ ریفرنس تین والیمز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف و دیگر ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین