کویت سٹی (جنگ نیوز )کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے سینئر امریکی اور ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے خلیجی ریاست کے سابق حکمران کے انتقال پر علیحدہ علیحدہ تعزیت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ نواف الاحمد الصباح نے گزشتہ منگل کو اپنے بھائی شیخ صباح الاحمد کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے دورے کے دوران ان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ صباح الاحمد کو ایک عظیم انسان اور امریکا کے خصوصی دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔