• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، کائرہ

سمبڑیال(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

موجودہ حکمران ہر محا ذ پر بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں ملکی معیشت تنزلی کا شکار، پاکستان مسائلستان بن چکا ہے ہر شخص پریشان ہے دوسروں کو نہ گھبرانے کا درس دینے والے موجودہ حکمران اپوزیشن کی پی ڈی ایم سے گھبرا رہے ہیں پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں اورریلیوں سے حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے موجودہ حکومت کا خاتمہ کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سمبڑیال میں پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ملک مسعود احمد کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین