لندن (اے پی پی):برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہو جائیں گے اور انھیں بہترین ممکنہ نگہداشت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ بورس جانسن رواں سال مارچ کے آخر میں کورونا وائرس کی زد میں آکر ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل تھے اور اب طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔