• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت لینے والے سی ڈی اے افسر کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ایک شاپنگ مال کے اضافی فلور قانونی قرار دینے کیلئے 85لاکھ بطور رشوت لیتے پکڑے جانے والے سی ڈی اے کے سابق سٹیٹ افسر، افتخار علی حیدری کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے بریت کیخلاف دائر چیئرمین نیب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیرکے روز اپیل کی سماعت کی تواسیکیوٹر نیب نے مئوقف اختیار کیا کہ ملزم نے شاپنگ مال کے مالکان کی جانب سے بنائے گئے اضافی فلور کو قانونی قرار دینے کی مد میں رشوت لی ہے ،جسے 85 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا ،جرم ثابت ہوجانے پر احتساب عدالت نے ڈیڑھ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی ، ملزم کی اس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے فاضل ہائی کورٹ نے اسے بری کردیا ،ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے وقت ملزم کے خلاف پیش کئے گئے شواہد کا درست طور پرجائزہ نہیں لیا ۔

تازہ ترین