کراچی، لاہور ( اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزیروں کا غیر قانونی الحاق قبول نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیلنج کریں گے، سندھ کے جزائر کے الحاق اور مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات میں کیا فرق ہے؟ اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی پی نے اعلان کیا کہ جزیروں کے الحاق سے متعلق اقدامات کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیلنج کریں گے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی پی جزیروں کے غیر قانونی الحاق کی مذمت کرتی ہے، سندھ کے جزائر کے الحاق اور مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات میں آخر کیا فرق ہے؟