• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کےخلاف سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان 19 اکتوبر کو متوقع

قومی ٹیم کے ‏ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے جہاں انہوں نے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا۔

مصباح الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کےخلاف اسکواڈ کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جانے کا امکان ہے، زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔


مصباح الحق نے کہا کہ ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ، سیکنڈ الیون میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینا چاہتے ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ اچھی کارکردگی والے لڑکوں کو زمبابوے، نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتےہیں، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ و بچار جاری ہے۔

تازہ ترین