• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آفس، ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ


حکومت نے وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ 33 بلٹ پروف گاڑیاں وی وی آئی پیز اور وفاقی وزارتیں بھی استعمال کرسکیں گی۔

استعمال کے لیے قابل اجازت قرار دی گئی تمام بلٹ پروف گاڑیاں 2016ء میں وزارت خارجہ کے لیے خریدی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گاڑیوں کے استعمال کے لیے ای سی سی فیصلہ اور رولز تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔


ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی دیکھ بھال، مرمت، فیول کے لیے مختص فنڈز کابینہ ڈویژن کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) یہ گاڑیاں استعمال کرنے پر سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔

ان بلٹ پروف گاڑیوں کے حوالے سے نیب وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے افسران کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی سفارشات پر وفاقی کابینہ کی جانب سے آج سے ان بلٹ پروف گاریوں کے استعمال کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کئی حکومتی گاڑیوں کی نیلامی کردی تھی تاکہ حکومتی اخراجات کم کیے جاسکے اور میانہ روی کو ترویج دی جاسکے۔

تازہ ترین