گوجرانوالہ میں لڑکی پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گيا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر بہن کے پاس آئی تھی، واپس گھر جانے سے انکار پر بہن سے جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کی اطلاع پر اے ایس آئی موقع پر پہنچا، جہاں اس نے متاثرہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
واقعے پر وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔