• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تشدد کے بعد لڑکی کا گلا کاٹنے کی کوشش کا الزام

لاہور کے فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر لین دین کے تنازع پر ایک شخص نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا کاٹنے کی کوشش کی۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو دی گئی درخواست میں متاثرہ لڑکی کے والد شوکت نے بیٹی پر تشدد کے بعد گلا کاٹنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے درخواست میں کہا کہ ملزم شہروز نے گھر میں گھس کر  تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کی کوشش کی۔


درخواست میں متاثرہ لڑکی کے والد نے اندراج مقدمہ اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ لڑکی نے دوسری خاتون کو بیوٹی پارلر کا سامان اُدھار پر دیا تھا، سامان واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس کے مطابق درخواست مل گئی ہے، تاہم اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین