• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان اور سدرن پنجاب نے اپنے میچز جیت لیے

لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون میں بلوچستان اور سدرن پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں بلوچستان نے ناردرن کو 19 رنز سے شکست دی۔ بلوچستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

عبدالواحد نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ناردرن کی ٹیم 6 وکٹوں پر 133 رنز تک محدود رہی۔ نہال منصور نے 51 رنز بنائے، جلات خان اور تاج ولی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔


دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

سندھ کی ٹیم 20 ویں اوور میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ضیا ء الحق نے 4 شکار کیے۔

سدرن پنجاب نے 17 ویں اوور میں ہدف دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

تازہ ترین