سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایس سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا، پرویز مشرف کا نام نکالا جاسکتا ہے تو میرا کیوں نہیں؟ سوپر ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں محکمہ داخلہ کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کردی، جن کا کہنا تھا کہ دفتری وقت ختم ہونے کے بعد درخواست قبول نہیں کی جاسکتی۔
ایان علی کے وکلاء وزارت داخلہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچے۔ ایان علی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا نام اب تک ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی، متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ عارف خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ای سی ایل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث درخواست واپس کردی۔