ٹینس کے عالمی نمبر ون سربیا کے نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کی یادیں تازہ کر دیں۔
فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ٹینس کے عالمی نمبر ون نواک جوکووچ کی ہٹ کی گئی گیند حادثاتی طور پر لائن جج کو لگ گئی۔
یہاں سربین ٹینس اسٹار کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بچ گئے۔
اس سے قبل نادانستہ طور پر خاتون جج کو گیند لگنے سے جوکووچ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے ڈرامائی طور پر باہر ہوگئے تھے۔