نیویارک (جنگ نیوز) عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کو یوایس اوپن ٹینس سے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ چوتھے راؤنڈ میں اسپین کے پابلو کیرینو بستا سے پہلا گیم ہارنے پر انہوں نے غصے میں بال جیب سے نکالی اور ریکٹ سے دوسری جانب پھینکی جو خاتون لائن جج کو جالگی۔ اس غیردانستہ حرکت پر لائن جج سے فوری معافی مانگ لی، لیکن قواعد کے تحت انہیں نااہل اور پابلو کو فاتح قرار دے دیا گیا ۔