• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کا اپنے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں کا شکریہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد دلیپ کمار نے اپنے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کی تھی۔اور اب پشاور میں مداحوں کی جانب سے لیجنڈ اداکار کے گھر کی تصاویر شیئر کرنے پر انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی نے پشاور میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کی تھیں۔جس پر اداکار دلیپ کمار نے ان تصاویر کو ری ٹوئٹ کیا اور اپنے گھر کی تصاویر شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔لیجنڈری اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ میرے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں ۔اور جب دلیپ کمار نے پشاور میں موجود شہریوں سے آبائی گھر کی تصاویر بھیجنے کی درخواست کی تو انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔بعدازاں ٹوئٹر پر DilipKumar# کے ساتھ مداحوں نے ماضی میں لی گئی دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کیں۔عبدالقیوم آفریدی نامی صارف نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کیں۔حسان اے چشتی نامی صارف نے لیجنڈری اداکار کے گھر کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، اللہ آپ کو صحت عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ آپ بہت جلد پاکستان بھی آئیں۔

تازہ ترین