لاہور ( خبرایجنسی) مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کیخلاف کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، کرپشن اور نیب کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ہیں،شیخ رشید حد میں رہیں،مریم نواز کو مخاطب کرنا مہنگا پڑے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت مریم نواز کے گوجرانوالہ میں خطاب کا سن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے، نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،شیخ رشید حد میں رہیں، انہوں نے حد پار کی تو ان کو نقصان ہوگا، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، شیخ رشید کو میں نے خود نواز شریف کے پیچھے دم ہلاتے دیکھا۔