• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین قوم درکار تو اساتذہ کے مسائل پر توجہ دیں، احمدحسن ڈیہڑ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ نے کہا ہے کہ بہترین قوم کی تشکیل درکار ہے تو اساتذہ کے مسائل اور مشکلات پر توجہ دی جائے،اساتذہ کی ملازمتوں کو محفوظ اور پرکشش بنایا مراعات کے تعین کے لیے پالیسی بنائی جائے،جنوبی پنجاب میں پیف سکولوں پر عائد پابندی بھی ہٹانے کی ضرورت ہے۔ وہ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب احتشام انور سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب احتشام انور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی نظام کو مثالی بنائیں گے، سیاسی رہنماؤں کی جاوید کی روشنی میں ایسی پالیسی بنائیں گے جس سے اساتذہ کے مسائل حل ہوں گے اور عوام کا رجحان بھی سرکاری سکولوں کی طرف بڑھے گا۔ احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ دریائی علاقے کے لوگوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، ان علاقوں میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول کھولے جائیں۔ جنوبی پنجاب میں پیف اسکولوں کے قیام پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے، تبادلے مسائل کا حل نہیں جن سکولوں میں تعداد زیادہ ہے وہاں دو شفٹ میں تعلیم دی جائے ۔
تازہ ترین