• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائزکا ملتان آفس کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب شکیل الرحمان نے ملتان ایکسائز آفس کا دورہ کیا اور ملتان، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے ستمبر تک کی ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ اہداف کی وصولی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس و ٹوکن ٹیکس کی سالانہ یکمشت ادائیگی پر پانچ فیصد رعایت کی میعاد میں 31 اکتوبر 2020ء تک توسیع کردی ہے تاکہ تمام ٹیکس دہندگان 5 فیصد رعایت سے استفادہ حاصل کریں۔
تازہ ترین