• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارک کے تیز دانت، دیکھنے والے خوفزدہ


شارک کے دانت تیز ہوتے ہیں، لیکن کتنے؟ شارک نے اُسترے سے بھی تیز اپنے دانتوں کی نمائش کی تو لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک نے اپنے تیز دھار دانتوں کو اس انداز میں باہر نکالا اور پھر اندر کیا کہ دیکھنے والے ڈر گئے۔

آپ نے’ Jaws‘ فلم سیریز تو دیکھی ہی ہوگی، وہ فلم جو شارک کے بارے میں تھی اور جس نے دیکھنے والوں کی راتوں کی نیند حرام کردی تھی؟

اس فلم کے ایک منظر سے مشابہہ ایک ویڈیو فی الوقت انٹرنیٹ پر وائرل ہے، جس کے وائرل ہونے کی وجوہات بھی درست ہیں۔


اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ فلم کی گرافکس ہے تو آپ غلط ہیں، یہ حقیقی  ہے، جو ’نیچر از اسکری‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے، جس کا کیپشن ہے’وہ دانت‘۔

15سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک بڑی شارک کو فریم میں تیراکی کرتے دکھایا گیا ہے اور پھر اچانک اس کے جبڑے کا اوپری حصہ آگے کو نکلتا ہے، یہی وہ لمحہ ہے جب شارک کے استرے سے بھی تیز دانت نظر آتے ہیں۔

چند سیکنڈ کے بعد شارک اپنا سرہلاتی ہے اور اپنے منہ میں دانت واپس لے لیتی ہے، ویڈیو کے ڈراؤنا ہونے پر سماجی رابطے کے ویب سائٹ کے صارف بھی متفق پائے گئے، یہی وجہ ہے اس ویڈیو کو 2 ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو کو کئی لوگوں نے لائیک کیا اور بہت سے لوگوں نے اس پر تبصرے بھی کیے ہیں، جیسے ایک نے لکھا کہ شارک کے دانت خاص ہیں، اس جیسے دانت کسی اور جاندار کے نہیں‘۔

ایک نے لکھا کہ ’شارک کے دانت ہم انسانوں کی طرح جبڑوں سے نہیں جڑے ہوتے بلکہ وہ منہ میں موجود نرم ٹشوز سے منسلک ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر شارک اپنا ایک دانت کھودے تو اسی کی جگہ دوسرا آجاتا ہے، یوں انہیں دانت کی فراہمی کبھی ختم نہیں ہوتی۔

تازہ ترین