بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی بہاول پور نے مچھلی تالاب پارک برائے مخصوص بچوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔اس سے پہلے یہ پارک سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام تھا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رانا قذافی نے مچھلی تالاب پارک کا دورہ کیا اور اسے جلد از جلد مخصوص بچوں کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر عابد یٰسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر رانا مسرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ راؤ جاذب سعید اور سب انجینئر سید غفران افتخار بھی موجود تھے۔