• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہور، پنڈی، پشاور اور کوئٹہ ہرجگہ گندگی کا راج، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کوئی شہر ایسا نہیں جو گندی سے پاک ہو، کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ ہر جگہ جابجا گندی کا راج نظر آرہاہے ، کچرے کے جابجا ڈھیر بیماریاں پید اکررہے ہیں ایک وقت تھا جب کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی کی مثالیں دی جاتی تھیں اب صورتحال یہ ہے کہ کوئٹہ کے شہری روزانہ 1250 میٹرک ٹن کچرا پھینکتے ہیں ۔ ماہانہ ساڑھے 5کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئٹہ کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا جیو کے مارننگ شو ”جیو پاکستا ن“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں کوئٹہ کی صفائی پر کم توجہ دینے کی وجہ سے اس وقت ہم مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔ کیونکہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی وجہ سے سوئپر نے صرف تنخواہیں وصول کیں کام نہیں کیا ۔ صفائی میں بہتری لانے کے لئے ہم نے کوئٹہ کو تین زون میں تقسیم کردیا ہے ۔

تازہ ترین