اسلام آباد (این این آئی)مشیر داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانا بہت ضروری ہے‘ان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے‘ان کیساتھ ایک مجرم کی طرح سلوک کیا جائیگا‘سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیرمیمن کے وزیراعظم عمران خان پر الزامات بے بنیادہیں ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے،لگتا ہے (ن) لیگ نے اپنے خلاف خود غداری کا مقدمہ درج کرایا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیر میمن کو شاہد خاقان عباسی نے ایف آئی اے کا سربراہ جبکہ نواز شریف نے انھیں آئی جی آزاد کشمیر لگایا تھا۔