اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں سماعت ملتوی کردی گئی۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کے علاوہ ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کے جج نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔