• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا، جلسہ ناکام ہوگا، اسماعیل لہڑی

کوئٹہ ( پ ر) بی اے پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، کوئٹہ میں جلسہ کرنے والوں کو ان کے صوبوں کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ان کا جلسہ ملک کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ ثابت ہوگا ، پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکٹھے ہونے والوں کا مقصد صرف کرپشن کاپیسہ بچانااور احتساب سے بچناہے، کئی عشروں تک اقتدارکے مزے اڑانے والوں کو تب تو عوام کی یاد نہ آئی اب جب یوم حساب آیا تو ملک وقوم کادرد ان کے دلوں میں جاگ اٹھا، ایک وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی پسماندگی ‘ تعلیم ‘ صحت و دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کو بلوچستان کی ترقی راس نہیں آرہی اور سی پیک سمیت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف پی ڈی ایم کوئٹہ میں جلسہ کا ڈھونگ رچائے گی،بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری پسند ہے،ملک کی بڑی جماعتیں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں وفاق کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بناء پر بلوچستان کی ترقی کے لئے میگاپروجیکٹ پر کام کررہی ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔
تازہ ترین