• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے مرکزی قائدین کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین مرکزی ترجمان زاہد خان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈئیر ڈاکٹر سلیم خان مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خان نواب مرکزی سیکرٹری خارجہ امور عاقل شاہ مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید حنیف شاہ ارکین مرکزی کمیٹی واجد علی خان امرجیت ملہوترا شازیہ اورنگزیب کوئٹہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پر پارٹی کے صوبائی مرکزی و پارلیمانی رہنماؤں نے انکا استقبال کیا دریں اثنا پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے اپنی رہائش گاہ پران کے اعزاز میں ظہرانہ جبکہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ نے قلعہ سیف اللہ رباط کاریز میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،پارٹی کے مرکزی رہنما آج قلعہ سیف اللہ نواب بنگل خان جوگیزی فٹبال سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
تازہ ترین