• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس نے چہلم کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی طرف سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ چہلم کے دوران ملتان شہر سے کل 9 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 3 جلوس "اے "کیٹگری کے ہوں گے اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 32 مجالس بھی منعقد ہوں گی ان مجالس میں 8 مجالس کا تعلق "اے "کیٹگری سے ہے چہلم کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 2500 سے زائد پولیس افسران شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر محمدحسن رضا خان کی زیرنگرانی ایک سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کررہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب، جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیرہ پر سرچ آپریشنز کریں گی۔ جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
تازہ ترین