فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)قائم مقام ڈی سی او اعجازخالق رزاقی نے سرگودھا یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے بی ایس سی سالانہ امتحان کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع میں قائم امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں حل شدہ پرچے،موبائل فونز اور اسلحہ وغیرہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔