• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے5 سو سے زائد زائرین پھر تفتان بارڈر پر پھنس گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد زائرین ایران ،عراق ،شام میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد وطن واپسی  پر ایک پھر تفتان بارڈر پرپھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے مرد ،خواتین اور بچوں کو کھانے پینے کی فراہمی کے سلسلے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے گذشتہ چھ روز سے تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے زائرین کے قافلے کے ساتھ ملتان سے تعلق رکھنے والے زائر تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکر ٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سینئر صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر وہ کئی روز سے بے یار و مددگار پڑے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے کئی زائر بھی بیمار پڑ گئے ہیں جبکہ وہاں کھانے پینے کی سہولیات بھی بہت مہنگے داموں میسر ہیں وہ زوار حسین کی قیادت میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے گئے لیکن وطن واپسی پر ان کو تفتان بارڈر پر ٹھہرا دیا گیا کہ ان کی آمدورفت کے باعث ان کی جانوں کو خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو وفاقی حکومت اس سلسلے میں کوئی کارروائی کر رہی ہے اور نہ ہی وہاں کی صوبائی حکومت اس سلسلے میں کوئی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے  اپیل   کر تے ہوئےکہا ہے کہ انہیں فوری طور پر تفتان بارڈر سے بخیر و عافیت وطن واپس بھیجنے کے لئےاحکامات جا ری کریں ۔
تازہ ترین